1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث 27 افراد ہلاک
اے آر وائی - منیلہ: فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث ہلا ک ہونے والوں کی تعداد ستائس ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ جنوبی فلپائن کے گاؤں کنگ کانگ میں بارش کے باعث بارش کے باعث متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
حکام کے مطابق اب تک ستائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔