1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:54
بھارت افغانستان سے روابط بڑھانے میں کامیاب
اے آر وائی - لندن: بھارت افغانستان سے روابط بڑھانے میں کامیاب، کابل میں تعمیری کام کے بعد افغان طلبہ کو بھی بھارتی درسگاہوں میں اعلیٰ تعلیم دینا شروع کردی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طلبہ کے گروپ نے بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں اعلیٰ تعلیم کا حصول شروع کردیاہے۔
شملہ میں قائم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلبہ کا کہناہے کہ اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اس لئے کہ دوسری بار افغان صدر منتخب ہونے والے حامد کرزئی نے بھی اسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ بھارت تعلیم، تعمیر اور سمیت کئے پروجیکٹ میں افغانستان سے روابط بڑھا رہاہے۔