1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:55
گجرات:نریندر مودی نے مسلمانوں کو سبق سکھانے کا کہا،رپورٹ
اے آر وائی - احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے مسلمانوں کو سبق سکھانے کا کہا، بھارتی انٹیلی جنس افسر کے بعد اس کے ڈرائیور نے بھی تصدیق کردی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دوہزار دو میں گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران گجرات پولیس کے افسر بھٹ کے ڈرائیور نے این ڈی ٹی وی کا بتایا کہ سپریم کورٹ میں نریندر مودی کے خلاف گواہی دینے والے انٹیلی جنس افسر بھٹ کو وزیراعلیٰ ہاؤس وہ لیا تھا۔
گزشتہ روز انٹیلی جنس افسر بھٹ نے بھارت کی سپریم کورٹ میں قسم نامہ جمع کرایا۔ جس میں انہوں نے اعتراف کرایا کہ گودھرا ٹرین واقعے کے بعد وزیر اعلٰٰی نریندر مودی نے چیف منسٹر ہاؤس بلاکر ہدایت دی کہ ہندوں سے نرمہ رویہ برتا جاؤ تاکے وہ مسلمانوں کو سبق سکھا سکیں۔ اس سے پہلے ریاستی وزیر اعلٰی نریندرا مودی سپریم کورٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اس روز بھٹ اجلاس میں موجود نہیں تھا۔ اسی روز ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کئے بارہ سو مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔