تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

کولمبیا اور برازیل میں سیلاب،10 افراد ہلاک، متعدد مکانات تب

اے آر وائی - برازیلیہ : برازیل میں سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کولمبیا میں رہائشی علاقے زیر آب آنے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔



شدید بارش کے باعث برازیل کے شہر نووا ہمبرگو اور اگریجنھا میں لینڈسلائڈنگ سے تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، دو افراد کرنٹ لگنے اور چھت سے گرنے سے ہلاک ہوئے۔ سیلاب اور تیز آندھی کے باعث متعدد شہروں کی بجلی معطل ہوگئی ہے اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہواہے۔



کولمبیا میں بھی صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوجانے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ چیا، کوٹا اور ہنڈا کے قصبے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے۔ سڑکیں اور رہائشی علاقے جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.