تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

جاپان:25ہزار فوجی کل سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کرینگے

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں زلزلے اور سونامی سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرگئی، پچیس ہزار فوجی کل سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کرینگے۔



ٹوکیو سے جاری جاپانی فوج کے بیان کے مطابق پچیس ہزار فوجیوں کے علاوہ طیارے اور کشتیاں بھی زلزلے سے تباہ شدہ علاقے میں بھیجے جائینگے۔ ادھر جاپانی کاشتکاروں کا کہناہے کہ وہ بھی جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجیں گے تاکہ زلزلے اور سونامی سے بچنے والے جانوروں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جاسکیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق زلزلے اور سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہزار تین سو ہوگئی ہے۔ جبکہ بارہ ہزار اب بھی لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.