تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

پاک بھارت خفیہ مذاکرات کا انکشاف،بھارت کی تردید

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت نے برطانوی اخبار کی اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات کیلئے بھارت نے پاک فوج سے خفیہ رابطہ جاری رکھے ہوئے تھے ۔



بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے دفتر سے جاری بیان میں برطانوی اخبار کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا گیا۔من موہن کے میڈیا مشیر ہریش کھارے نے بیان میں کہاکہ رپورٹ محض قیاس آرایوں پر مبنی ہے۔



یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاک فوج سے خفیہ مذاکرات کیلئے ایک غیر سرکاری ایلچی مقرر رکھا تھا جس نے دس ماہ پہلے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق موہالی میں پاکستان اور بھارت کے وزرا اعظم کی ملاقات محض اتفاق تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.