تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

امریکہ:میسوری اور ٹیکساس میں طوفان نے تباہی مچادی

اے آر وائی - نیویارک : امریکی ریاست میسوری اور ٹیکساس میں طوفان نے تباہی مچادی، سینٹ لوئیس ایئرپورٹ بند، سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔



حکام کا کہنا ہے کہ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے تباہ حال سینٹ لوئیس ائیرپورٹ پر بحالی کا کام جاری ہے۔ امید ہے کہ اسے آج پروازوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔



ریاست کنٹکی اوراوہائیو میں بھی طوفان کا خطرہ ہے۔ ریڈکراس کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سیکڑوں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صدر اوباما نے ریاست میسوری کے گورنر کو ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.