1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
لیبیا: نیٹوطیاروں کی قذافی کمپلیکس پر بمباری، دفتر تباہ
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا پر نیٹو کے فضائی حملے جاری ہیں۔ طرابلس پر حملوں میں معمر قذافی کا دفتر تباہ کردیا گیا جبکہ تین سرکاری چینلز بند ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ القاعدہ لیبیا میں اثرو رسوخ بڑھاسکتی ہے۔
طرابلس پر بمباری کے دوران نیٹو طیاروں نے العزیزیہ میں قذافی کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں معمر قذافی کا دفتر تباہ ہوگیا۔ ادھربن غازی میں پریس کانفرنس میں لیبیائی نیشنل کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ فوج مصراطہ سے پیچھے ہٹی نہیں تھی بلکہ انقلابیوں نے اسے پسپاکیا تھا۔
دوسری جانب سینٹر جان مکین نے قاہرہ میں میٹ دی پریس میں کہا کہ امریکہ کو لیبیائی آپریشن میں موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ لبییائی بحران نے طول پکڑا تو القاعدہ لیبیا میں کنٹرول حاصل کرتی ہے۔