تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

مراکش میں حکومت مخالف مظاہرہ،آئینی اصلاحات کا مطالبہ

اے آر وائی - رباط : مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے متعدد ممالک میں سیاسی بیداری کی لہر کے بعد مراکش کے عوام بھی ملک میں آئینی اصلاحات کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ طویل عرصے سے اقتدار پر قابض شاہ محمد کی یقین دہانیوں کو ماننے سے انکار کردیا۔



مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور پُرامن ریلی نکالی۔ مظاہرین نے آئینی اصلاحات اور نئے پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں پانچ ہزار افراد شریک تھے۔ مظاہرین کو کالعدم اسلامی جماعت عدل و احسان کی حمایت حاصل ہے۔ مراکش کے شاہ محمد نے عرب دنیا میں بیداری کی لہر کے بعد اپنے پندرہ سالہ اقتدار میں پہلی بار آئینی اصلاحات کا وعدہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.