تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

یمن:صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرے جاری

اے آر وائی - صنعاء : یمن میں اقتدار کی پُرامن منتقلی کا فارمولہ طے پانے کے باوجود مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں شورش کے خاتمے کیلئے صدر صالح کے بعد اپوزیشن نے بھی عرب منصوبے کی حمایت کردی ہے۔ جس کے مطابق صدرعلی عبداللہ صالح آئینی تحفظ کی شرط پر ایک ماہ میں اقتدار قومی حکومت کو سونپ دیں گے۔



تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر صالح کے استعفے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حمایت یافتہ کسی بھی ڈیل کی مخالفت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.