1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
روم: طیارہ اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اے آر وائی - روم : اٹلی میں مسافر طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرس سے روم آنے والی پرواز میں ایک شخص نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کرکے اسے طیارہ طرابلس لے جانے کیلئے کہا۔ اس دوران دوسرے فلائٹ اٹینڈنٹ نے ملزم پر قابو پالیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھوٹا چاقو برآمد ہوا ہے۔ فلائٹ اٹینڈنٹ کو معمولی زخمی آئے اور استپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارے کا دیگر عملہ اور تمام مسافر خیرت سے ہیں۔