1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
شام:حکومت مخالف مظاہروں میں مزید9افراد ہلاک، متعددزیرحراست
اے آر وائی - دمشق: شام کے علاقے جبلہ میں سیکورٹی فورسز اور صدر بشار الاسد کے حامیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز اور صدر بشار الاسد کے حامیوں نے جبلہ میں اندھادھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں نو شہری ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا، شام میں گزشتہ ہفتے اڑتالیس سالہ ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد فورسز نے پہلی بار گرفتاریاں کی ہیں۔
دوسری جانب جنوبی شہرا دِرا میں سیکورٹی فورسز نے ٹینک تعینات کردیئے گئے۔ گزشتہ تین روز کے دوران دارالحکومت دمشق اور نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں سو سے زائد مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔