1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
خودکار ڈرونز بنانے پر غور،امریکی اخبار
اے آر وائی - واشنگٹن : پاکستان اور افغانستان کے بعد اب لیبیا میں استعمال کے بعد ڈرونز کی اہمیت بڑھ گئی، امریکی اخبار کے مطابق ماہرین خودکار ڈرون بنانے پر غور کررہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی تازہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ کہ معمولی تیکنیکی تبدیلی سے ڈرونز کو جدید سے جدید تر بنایا جا رہاہے۔ رپورٹ میں سوال کیا گیاہے کہ کیا ڈرونز کی جدت جنگ کی پالیسی بنانے والوں پر اثر انداز ہوگی۔ یا نہیں۔ امریکی فوج کے ریٹائر اور حاضر سروس فوجی افسروں کا کہناہے کہ ڈرون پالیسی سازوں کیلئے آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ہدف کو صحیح نشانہ بناتا ہے۔
برطانوی تحقیق میں کہا گیاہے کہ ڈرونز مزید خودکار ہورہے ہیں۔ اور اب جلد ڈرونز خود ہدف تلاش کرینگے اور خود ہی اسے نشانہ بنانے کا فیصلہ کرینگے۔