1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
بھارتی رکن پارلیمنٹ سریش کلمادی گرفتار
اے آر وائی - نئی دہلی: بھارتی حکمران پارٹی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سریش کلمادی کوگرفتار کرلیا گیا ہے، بھارتی ٹی وی کے مطابق کلمادی پر کامن ویلتھ گیمز میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سریش کلمادی کو اپنے رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ سریش کلمادی گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ اور ان پر دو کروڑ دس لاکھ ڈالر سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ چھ ارب ڈالر لاگت سے منعقد کیے جانے والے کامن ویلتھ گیمز میں کروڑوں ڈالرز کی خوردبرد ہوئی تھی۔