1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
القاعدہ کی اسامہ کی گرفتاری پرجوہری حملوں کی دھمکی،وکی لیکس
اے آر وائی - نیویارک : وکی لیکس نے انکشاف کیاہے کہ القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی گرفتاری پر جوہری حملوں کی دھمکی دی، خالد شیخ محمد نے انکشاف کیاکہ ایٹم بم یورپ میں چھپا رکھاہے۔
انٹرنیٹ پر خفیہ امریکی فائلیں شایع کرنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیاہے کہ گیارہ ستمبر حملوں کے چوتھے روز القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن نے افغانستان میں جنگجوؤں سے خطاب کیا۔ اور مغرب کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔ خالد شیخ محمد، لبی، رمزی بنہ الشیبہ اور دیگر اہم رہنما افغانستان موجود تھے۔ خلیج گوانتانامو میں تفتیش کے دوران خالد شیخ محمد نے امریکی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اگر اسامہ بن لادن کو گرفتار کیا گیا تو القاعدہ ایٹمی حملے شروع کردیگی۔ القاعدہ نے ایٹمی بم یورپ میں چھپا رکھا ہے۔ خالد شیخ محمد سمیت القاعدہ رہنما پاکستان پہنچے تو پاکستانی ایجنسیوںنے ان کو گرفتار کرلیا۔