تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0

لیبیا،شام میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف کارروائی، کئی ہلاک

اے آر وائی - مصراتہ : عرب ممالک میں شورش کچلنے کیلئے کارروائی جاری لیبیا کے شہر مصراتہ پر فوج کی بمباری میں تیس افراد ہلاک جبکہ شام کے شہر دورا میں کارروائی کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



عرب ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ میں کہاکہ قذافی فورسز نےعلی الصبح مصراتہ شہر کو شیلنگ کا نشانہ بنایا رہائشی علاقوں میں بمباری کے بعد برے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔



شام کے شہر دورا میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی گئی ہے اس کارروائی میں فوج کی بھاری نفری اور آٹھ ٹینکوں حصہ لے رہے ہیں



عینی شاہدین کے مطابق دورا کی گلیاں لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئی ہیں ادھر جبلیہ میں کارروائی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.