1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
لیبیا:مصراتہ میں شدید لڑائی کے دوران مزید دس افراد ہلاک
اے آر وائی - مصراتہ : لیبیا کے شہر مصراتہ میں خون ریز لڑائی کے دوران مزید دس افراد ہلاک ہوگئے۔ تین روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ ہوگئی۔
مصراتہ شہر میں شدید لڑائی کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آرہے ہیں۔ باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید لڑائی کے بعد قذافی فورسز کو شہر کے اہم علاقے ٹریپولی اسٹریٹ سے سمیت مختلف علاقوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
تاہم سرکاری فوج ناکی تقیل روڈ سے دوبارہ داخلے کی کوشش کررہی ہیں اور باغیوں کے علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ باغیوں نے قذافی فورسز کے پانچ ٹینکوں پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں بڑی تعداد میں زخمیوں کے آنے کے باعث ڈاکٹرز کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔