1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
قندھار جیل سے فرار ہونیوالے65 قیدی گرفتار کرلئے، حکام
اے آر وائی - قندھار: افغانستان میں قندھار جیل سے فرار ہونے والے چار سو سے زائد قیدیوں میں سے پینسٹھ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کارروائی میں 2 قیدی ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت پر دو قیدیوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز قندھار جیل سے اہم طالبان کمانڈروں سمیت چار سو اسی قیدی فرار ہوگئے تھے۔