تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

اسامہ تورابورا سے نکلنےکےبعدپاکستان نہیں آئے،برطانوی اخبار

اے آر وائی - لندن: القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے افغانستان کے پہاڑی سلسلے تورا بورا سے پاکستانی قبائلی رہنما مولوی نور محمد کے تعاون سے فرار ہوئے۔ تورا بورا سے نکلنے کے بعد اسامہ افغانستان میں ہی روپوش ہوئے۔



برطانوی اخبار گارجین کوگوانتا ناموبے جیل میں قیدیوں سے تفتیش کے بعد مرتب کی گئی فائلیں ملی ہیں۔ ایک فائل کے مطابق دوہزار ایک میں افغانستان پر حملے کے کچھ روز بعد اسامہ بن لادن کی گرفتاری کیلئے امریکی فوج ہزاروں افغان جنگجوؤں کے ساتھ تورا بورا پہنچی۔ مگر مولوی نور محمد چالیس سے پچاس قبائلیوں کے ہمراہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تورا بورا سے بحفاظت نکال لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔



ایک اور فائل کے مطابق اسامہ بن لادن نے تورا بورا سے نکلنے کے بعد افغانستان میں ہارون شہزاد نامی شخص سے سات ہزار ڈالر ادھار لئے اور دوہزار دو میں واپس کئے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تورا بورا سے نکلنے کے بعد اسامہ بن لادن افغانستان میں ہی روپوش ہوئے، پاکستان نہیں گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.