1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
بیلجیم:جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری
اے آر وائی - بیلجیم: بیلجیم میں ہزاروں ایکڑ پر محیط جنگلات میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جارہی ہیں۔ بیلجیم کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے تین سو فائر فائٹرز، ٹینکرز اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔