1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
امریکا: جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب، 9 افراد ہلاک
اے آر وائی - اوہائیو: امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے نو افراد ہلاک جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ریاست اوہائیو میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک طوفان اور سیلاب سے مزید تباہی کا خطرہ ہے۔
ریاست آرکنساس کے شہر ویلونیا میں گذشتہ دنوں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی اور چار افراد کی ہلاکت کے بعد لوگوں نے اپنے گھروں کو واپس آنا شروع کردیا ہے۔ ریاست ٹینیسی کے کئی شہروں میں طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درھم برھم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کے باعث اسکول بند کر دیے ہیں۔