تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

شامی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیاں، 35 شہری ہلا ک

اے آر وائی - دمشق: شام میں سیکورٹی فورسز نے دراع شہر پر دھاوا بول دیا۔ شامی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں پینتیس شہری ہلا ک ہوگئے۔ امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی شام پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔



عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دراع میں حکومت مخالف احتجاج کو کچلنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔



عینی شاہدین کے مطابق شامی فورسز نے دراع میں پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام منقطع کردیا ہے اور رات کے اندھیرے میں شہر کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیاں گھوم رہی ہیں۔



شام کی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم چار سو شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی شام کے خلاف پابندیاں عائد پر غور شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.