1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
مصر:دھماکے کے بعد اسرائیل، اردن کو گیس کی سپلائی معطل
اے آر وائی - العرش: مصر کے صحرا ئےسینا میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ مصر کے قصبے العرش کے مکینوں نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گیس ٹرمینل پر فائرنگ کردی، جس سے ٹرمینل میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق ٹرمینل میں آتشزدگی کے بعد اسرائیل اور اردن کو گیس کی سپلائی فی الحال بند ہے۔