تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

صنعا: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 12 مزید افراد ہلاک، 130 زخمی

اے آر وائی - صنعا: یمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک اور ایک سو تیس زخمی ہوگئے۔ طبی ذرائع نے امریکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ دارلحکومت صنعا میں ہزاروں افراد صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرہ کرر ہے تھے۔



اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویش ناک ہے۔ یمن میں گذشتہ تین ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج میں کم از کم تین سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.