1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
مراکش:ریسٹورینٹ دھماکے میں چودہ افرادہلاک، بیس زخمی
اے آر وائی - رباط : مراکش کے شہر مراکیش میں واقع ایک ریسٹوران میں دھماکے سے چودہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے جنہیں شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس ریسٹورنٹ میں دھماکا کیا گیا ہے وہاں اکثریت غیر ملکیوں کی ہوتی ہے دھماکے سے ریسٹورنٹ کی دو منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔