1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
امریکہ:طوفان اور سیلاب سےہلاکتوں کی تعداد200ہوگئی
اے آر وائی - نیویارک : امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں رواں ہفتے طوفان، بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو سو ہو گئی۔ ایلاباما، آرکنساس، ٹینیسی اور میسی سیپی میں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
ریاست ایلاباما میں حکام نے ایک سو اکتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دس لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مسی سیپی میں بتیس افراد، ٹینیسی میں پندرہ اور جورجیا میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص ورجینیا میں ہلاک ہوا۔ نیشنل گارڈ اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بڑی تعداد میں درخت گرنے سے کئی سڑکیں بند اور سیکڑوں
مکانات کو نقصان پہنچا۔