تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

امریکا: طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 306 ہوگئی

اے آر وائی - الباما: امریکا کی جنوبی مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ حالیہ طوفان سے سب سے زیادہ جنوب مشرقی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں ریاست میسی سیپی اور الباما سرفہرست ہیں جہاں بجلی اور مواصلات کا نظام درھم برھم ہوکررہ گیا ہے۔ بڑی تعداد میں مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔



ریاست میسی سیپی کسی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جہاں گذشتہ رات طوفان سے بتیس افراد ہلاک ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وسری جانب امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہی نے امریکی قوم کے دل افسردہ کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.