1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
مصراتہ: قذافی فورسز کی گولہ باری، 9 شہری ہلاک
اے آر وائی - مصراطہ : لیبیا کے شہر مصراتہ میں قذافی فورسز کے گولہ باری سے کم ازکم نو شہری ہلاک ہوگئے۔ ادھر اجدابیہ کے قریب باغیوں نے قذافی فورسز کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرنا شروع کردی ہے۔
باغیوں کے ترجمان نے بن غازی میں بتایا کہ قذافی فورسز نے مصراتہ میں ایک رہائشی علاقے پر گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں نو شہری ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب اجدابیہ کے قریب ریگستان میں باغیوں نے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا شروع کردی ہے۔
باغیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ساحلی شہر مصراتہ سے جلد قذافی فورسز کو دھکیل دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ باغیوں کی تربیت کے لیے برطانوی فوجی مشیر بن غازی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔