1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
بش دورکی ایجنسیاں عوام کی حفاظت نہ کرسکیں،کونڈولیزارائس
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکہ کی سابق وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے کہاہے کہ سابق صدر بش کی انٹلیجنس ایجنسیاں امریکی عوام کی حفاظت میں ناکام رہیں ۔
کونڈولیزا رائس نے وزیردفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے تنقید کے بعد خاموشی توڑدی۔ امریکی میگزین کے مطابق رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ کونڈولیزا رائس وزارت خارجہ کیلئے ناموزوں تھیں۔ کونڈولیزا رائس نے میگزین کو بتایا کہ نیشنیل سیکورٹی کے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں سابق صدر بش اور وہ موجود ہوتی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رابرٹ گیٹس کو معلوم نہیں کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل رابرٹ گیٹس سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔