تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

امریکا: لیون پنیٹا وزیر دفاع اور پیٹریاس سی آئی اے چیف مقرر

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کو وزیردفاع اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا نیاسربراہ مقرر کردیا ہے۔



صدر براک اوباما نے اپنی نیشنل سیکورٹی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ رابرٹ گیٹس وزارت دفاع کے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔ صدر براک اوباما نے تقریب کے دوران رابرٹ گیٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا امریکہ کے نئے وزیردفاع مقرر کئے گئے ہیں۔ براک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو امریکی خفیہ ایجنسی کا نیا چیف مقررکیا ہے۔ جبکہ امریکی فوج کے جنرل ڈیوڈ ایلن افغانستان میں ایساف کے نئے سربراہ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.