1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
عراق:خودکش دھماکے اورتشدد کے دیگر واقعات میں 16افراد ہلاک
اے آر وائی - بغداد : عراق میں خودکش دھماکے اور تشدد کے دیگر واقعات میں فوجی افسر سمیت سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے بعقوبہ کی مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔
اس سے پہلے کرکوک میں کار بم دھماکے میں پولس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ جبکہ مغربی بغداد میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے عراقی فوج کے بریگیڈئر جنرل محمد اعلیٰ جاسیم کو ہلاک کردیا۔