1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
افغانستان میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے
اے آر وائی - کابل : افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور دیگر واقعات میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزیر اسماعیل خان کا کہناہے کہ افغانستان میں امریکا کے مستقل فوجی اڈوں سے جنگ طویل ہوجائیگی۔ کابل سےجاری نیٹو بیان کے مطابق تینوں فوجی افغانستان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں ہلاک ہوئے۔ رواں ماہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے۔
ادھر افغانستان کے نگران وزیر توانائی اور قدرتی وسائل محمد اسماعیل خان نے افغان ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں جنگ طویل ہوجائے گی۔ ان کے مطابق پاکستان، ایران اور دیگر پڑوسی ممالک افغانستان میں امریکا کے مستقل فوجی اڈوں کے قیام کے خلاف ہیں۔