1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
امریکا میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 321 ہوگئی
اے آر وائی - الباما: امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو اکیس ہوگئی۔ امریکی صدر براک اوباما نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔
مختلف ریاستوں میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ سب سے زیادہ نقصان ریاست الباما میں ہوا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی۔الباما کے علاوہ ٹینیسی، مسیسیپی، جارجیا،ورجینیا اور آرکنساس ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان ریاستوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے ریاست الباما کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی اور امریکی حکومت تعمیرِ نو کے سلسلے میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔