تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

لیبیا کے حکمراں معمر قذافی نے نیٹو سے مذاکرات کی اپیل کر دی

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے حکمراں معمر قذافی نے نیٹو سے مذاکرات کی اپیل کر دی۔ جنگ بندی پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔ مصراتہ میں قذافی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے حملہ کردیا۔



نامعلوم مقام سے ٹیلی وژن انٹرویو میں صدر معمر قذافی نے نیٹو سے مذاکرات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لیبیائی فوج نیٹو کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے تو وہ کیوں حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تاہم یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔ ادھر لیبیا کے شہر مصراتہ میں قذافی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے حملہ کردیا۔



باغیوں کے ترجمان نے بتایا کہ مصراتہ میں قذافی فورسز کے چار ٹینکوں نے مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب لیبیائی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی تیونس کی سرحد تک پھیل گئی ہے۔ قذافی فورسز باغیوں کے تعاقب میں پڑوسی ملک تیونس کی سرحد پار کرکے سرحدی قصبے دیہیبہ میں داخل ہوگئیں جس کے بعد تیونس کے حکام نے لیبیا کے سفارتکار کو طلب کرکے سرحدی خلاف ورزی پر جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.