1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
بھارت:طلبہ گروپوں میں تصادم،11زخمی۔ علی گڑھ یونیورسٹی بند
اے آر وائی - علی گڑھ : بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم میں گیارہ طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ حکام نے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کردیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو روز سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبہ گروپوں میں جھڑپیں جاری تھیں۔ بھارتی پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ آوازیں سنی گئیں اور طلبہ نےایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک گروپ یونیورسٹی کے ڈپٹی کنٹرولر کی بے قاعدگیوں کے خلاف آواز اٹھا رہا تھا۔ جبکہ دوسرا گروپ ڈپٹی کنٹرولر کا حامی تھا۔ یونیورسٹی حکام نے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرتے ہوئے تمام طلبہ کو اڑتالیس گھٹنوں میں یونیورسٹی کیمپس خالی کرنے کا حکم دیاہے۔