1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
طالبان کا افغانسستان میں موسم بہار کے حملوں کا اعلان
اے آر وائی - کابل : افغانستان میں طالبان کا اتحادی افواج اور حکومت کے خلاف موسم بہار کے حملوں کا اعلان، طالبان نے انتباہ کیاہے کہ افغان شہری اتحادی اڈوں اور قافلوں سے دور رہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے بیان میں اعلان کیا کہ موسم بہار کے دوران غیر ملکی افواج کے ساتھ افغان سیکورٹی فورسز اور حکومت کو بھی نشانہ بنایا جائیگا۔ بیان میں سویلین کو انتباہ کیا گیاہے کہ اتحادی اڈوں، عوامی اجتماعات اور سرکاری مرازک سے دور رہیں۔