1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
یمنی صدر اقتدار کی منقلی کے سمجھوتہ پر آج دستخط کرینگے
اے آر وائی - صنعا : یمن میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری۔ فوج اور مظاہرین کے دوران دو فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ صدر علی عبدالله الصالح اقتدار کی منتقلی کیلئے معاہدے پر آج دستخط کررہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوب میں حزب اختلاف کی اپیل پر صدر علی عبدالله الصالح کے استعفے کیلئے مکمل ہڑتال کی گئی۔ جس کے دوران تمام شہروں میں کاروبار اور ٹریفک بند رہا اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مختلف شہروں میں جھڑپوں کے دوران دو مظاہرین اور دو فوجی ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔