1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
آرایس ایس سوامی اسیم آنند کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اے آر وائی - ممبئی : سمجھوتہ ایکسپریس اور اجمیر شریف میں بم دھماکوں کا اعتراف کرنے والے آرایس ایس کے سوامی اسیم آنند کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوامی اسیم آنند اور دیگر تین ملزموں کو جے پور کی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر جج نے اسیم کے ریمانڈمیں چودہ روز کی توسیع کردی۔ اسیم آنند کے ساتھ دیگر تین ملزمان کوبھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اسیم آنند اعتراف کر چکاہے کہ راشٹریہ سیوک سنگ نے اجمیر، سمجھوتہ، مکی مسجد اور دیگر جگہوں پر بم دھماکے کرائے۔