تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

نیٹو نے قذافی کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

اے آر وائی - برسلز : نیٹو نے لیبیا کے رہنما کرنل قذافی کی مذاکرات اور جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ نیٹوحکام کا کہناہے کہ شہریوں پر حملے بند کئے جانے تک قذافی سے بات چیت نہیں ہوگی۔



برسلز میں نیٹو حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ نیٹو اتحاد لیبیا میں سویلین پر کرنل قذافی کی فورسز کی بمباری اور حملے بند دیکھنا چاہتاہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ لیبیائی فورسز کی شہریوں پر حملے بند ہونے تک مذاکرات ہونا ناممکن ہے۔ نیٹو زبانی جمع خرچ کے بجائے عمل دیکھنے کے حق میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.