1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
جرمنی:دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں تین افراد گرفتار
اے آر وائی - کارلزروہ : جرمنی میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار تین مشتبہ افراد میں سے ایک پر القاعدہ سے تعلق کی فرد جرم عائد کردی گئی، دو کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جرمنی کے شہر کارلزروہ میں پریس کانفرنس میں پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں ملزمان بم دھماکوں کے تجربات کر رہے تھے۔ ایک ملزم بس میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔ ان میں سے دو افراد کا تعلق مراکش اور ایک کا ایران سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم پر عدالت میں القاعدہ سے تعلق کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ جبکہ دیگر دو کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مراکش کے ریستوران میں بم دھماکے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا تاہم انہوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔