1 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:47
افغانستان: شکین میں نیشنل آرمی کے کیمپ میں حملہ، چھ ہلاک
اے آر وائی - شکیں : پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے شکین میں افغان نیشنل آرمی کے کیمپ پر خود کش دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کے وقت آرمی کیمپ میں نئے ریکروٹس کی بھرتی کا سلسلہ جاری تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے ۔
دھماکے کے بعد نیٹواور افغان نیشنل آرمی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب افغان علاقے میں نیٹو قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔