تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:33

جرمنی میں یوم مئی کا مظاہرہ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اے آر وائی - ہیمبرگ : جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں یوم مئی کے موقع پر احتجاجی مزدوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے ایک گاڑی کو آگ لگادی۔



بائیں بازو کی جماعتوں کے مظاہرے میں شریک افراد نے پولیس کی جانب سے کھڑی رکاوٹیں عبور کرلیں جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرے میں نقاب پوش افراد بھی شامل تھے جنہوں نے قریبی عمارتوں پر چڑھ کر جلتی مشعلوں کے ساتھ احتجاج کیا۔



اس دوران شہر میں کاروباری مراکز بند رہے۔ پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا اور پولیس پر پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.