تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:4

شام: مظاہرین پرفائرنگ،6 ہلاک

اے آر وائی - دمشق : شام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جنوبی شہر درا میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب شام کی حکمراں جماعت کے مزید ایک سو اڑتیس ارکان نے استعفی دے دیا۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی شہر درا میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ گزشتہ روز حکومتی تشدد سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے تدفین میں مصروف تھے۔



عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوج نے شہر کا محاصر کر رکھا ہے جس کے باعث شہر میں کھانے پینے کی اشیاءکی قلت ہوگئی ہے۔ شہر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مظاہرین پر فائرنگ کے خلاف حکمراں بعث پارٹی کے مزید ایک سو اڑتیس ارکان مستعفی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.