1 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:29
چین میں گردوغبارکے طوفان سے 9کروڑ افراد متاثر
اے آر وائی - سینکیانگ : چین کے شمال مغربی حصے میں گردوغبارکے شدید سے طوفان نو کروڑ افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق مٹی کے طوفان سے شمالی حصے کے صوبے سنکیانگ اور الگر شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔ تیز ہواؤں سے خودمختار علاقے منگولیا،شانکسی اور دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے۔ مٹی اور تیز ہواؤں سے علاقے میں اندھیرا چھاگیا۔ جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار سست ہوگئی۔