تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:26

شامی فوج کے تازہ دستوں کی شہرمیں آمد،کارروائی جاری

اے آر وائی - درعا : شام میں جمہوریت کیلئے جدوجہدکرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، شامی فوج کی مزید بکتر بند گاڑیاں اور نفری درعا شہر پہنچ گئی ہیں۔



عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ نئے فوجی دستے بکتر بند گاڑیوں اور بسوں میں درعا شہر میں داخل ہوئے۔ درعا شہر شام میں حکومت مخالف مظاہروں کا مرکز ہے۔ اور فوج گھروں کے علاو ہ مسجدوں پر جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ گزشتہ روزمسجدمیں کارروائی کے دوران چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔ ادھر بانیاس شہر میں فوج

کی کارروائی میں ہلاک ہونے پر بانیات شہر میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.