1 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:6
یمن:صدرنے اقتدار کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط سے انکارکردیا
اے آر وائی - صنعا : یمن کے صدر علی عبداللہ الصالح نے اقتدار کی منتقلی کیلئے عرب معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف جدوجہد کو تیز کیا جائیگا۔ صنعا میں ہزاروں افراد نےصددرکےاستعفےکےلیے مظاہرہ کیا۔
خلیج تعاون کونسل کے نمائندے احمد خلیفہ الکابی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں میڈیا کو بتایا کہ علی عبداللہ الصالح کے انکار کےبعد یمن میں اقتدار کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کے دوران صدر کےاستفے کا مطالبہ کیا۔ حزب اختلاف کے بیان کے مطابق صدر کو ہٹانے کیلئے پرامن احتجاج کی تحریک کو تیز کردیا جائیگا۔ اور صدر کے مستعفی ہونے تک احتجاج کا سلسلہ نہیں رکے گا۔