تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:33

مصراتہ میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی، سترہ افرادہلاک

اے آر وائی - طرابلس : لیبیاکے دارالحکومت طرابلس پر نیٹو کے فضائی حملے جاری ہیں۔ جبکہ فوج اور باغیوں کے درمیان مصراتہ میں جاری لڑائی میں سترہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیائی دارالحکومت میں جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ اور تین دھماکے سنے گئے۔



لیبیاکے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ فوج نے مصراتہ بندر گاہ پر باغیوں کیلئے آنے والی اسلحے کی کھیپ پر شیلنگ کی۔ جبکہ باغیوں کے ترجمان نے کہاہے کہ مصراتہ بندرگاہ پر کنٹرول کیلئے فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ لیبیائی اخبار کے مطابق جھڑپوں میں سترہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔



دوسری جانب طرابلس پر نیٹو کے حملے میں معمر قذافی کے بیٹے سیف العرب اور تین پوتوں کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے برطانیہ اور اٹلی کے سفارتخانوں پر حملے کئے۔ برطانیہ نے لیبیا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اقوام متحدہ نے طرابلس سے اپنا عملہ واپس بلا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.