2 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:38
کینیڈا میں عام انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں
اے آر وائی - ٹورنٹو : کینیڈا میں عام انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کی کنزرویٹو جماعت الیکشن میں فتح حاصل کرلے گی۔ وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کی یہ دوسری حکومت ہے جو واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس لئے کینیڈا میں گزشتہ سات سال میں یہ چوتھے انتخابات ہیں۔
دارالعوام کی تین سو آٹھ نششتوں میں سے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کی جماعت کنزرویٹو کی ایک سو تنتالیس جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس ایک سو ساٹھ نشستیں ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کنزرویٹو کچھ مزید نشستیں تو حاصل کرسکتی ہے مگر واضح اکثریت ملنے کا امکان کم ہے۔