تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:59

یمن:حکومت مخلاف مظاہرے،عرب ممالک کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اے آر وائی - صنعا: یمن میں انتقال اقتدار کا معاہدہ بچانے کیلئے ریاض میں خیلج تعاون کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ جبکہ صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف اپوزیشن کے مظاہرے جاری جاری ہیں۔



یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کی جانب سے انتقال اقتدار کے فارمولے پر دستخط نہ کرنے کے بعد سعودی عرب میں ہونے والا خلیجی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ ریاض میں جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق انتقال اقتدار کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی یمن جائیں گے۔



دوسری جانب یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ مظاہروں کا دائرہ بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.