تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:45

اسامہ بن لادن کی ہلاکت:امریکی صدر براک اوباما کی تصدیق

اے آر وائی - واشنگٹن : القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔جیسے ہی امریکی میڈیا پر اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر نشر ہوئی امریکیوں کی بڑی تعداد خوشی میں گھروں سے باہر نکل آئی اور کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاوس کے باہر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔



امریکی صدر براک اوباما نے قوم سے خطاب کے دوران خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کے تحفظ کے لیئے ہر جگہ کارروائی کاوعدہ سچ کر دکھایا۔ امریکی عوام کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کارروائی کریں گے۔ اسامہ کی ہلاکت پاکستان اور امریکا کی بڑی کام یابی ہے۔



انہوں نے کہا کہ اسامہ کو قتل یا گرفتار کرنا ترجیح تھی۔امریکی فورسز نےپاکستان میں مخصوص آپریشن کیا۔اسامہ کی لاش امریکا کے پاس ہے۔امریکا کے لیئے آج تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی اسلام کے ساتھ جنگ نہیں۔اسامہ اسلام کا رہنما نہیں تھا۔



انہوں نے کہا کہ صدر زرداری سے آج رات فون پر بات کی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اتحادی ہے۔القاعدہ کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.